ETV Bharat / city

مالیگاوؑں: ووٹر لسٹ میں ووٹرز جلد از جلد اپنے فوٹو اپڈیٹ کروالیں

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹ اپڈیٹ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن رائے دہندگان کی تصاویر ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ ان کی تصاویر کو جلد از جلد اپڈیٹ کیا جائے- اس تعلق سے مالیگاوؑں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر-114 کے الیکشن آفس کے ذریعہ مقامی بی ایل او کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Malegaon: Voters should update their photos in the voter list as soon as possible
مالیگاوؑں: ووٹر لسٹ میں ووٹرز جلد از جلد اپے فوٹو اپڈیٹ کروالیں
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:25 PM IST

واضح رہے کہ مالیگاوؑں سینٹرل حلقے میں تقریباً 5،400 رائے دہندگان کی تصاویر ووٹر لسٹ سے غائب ہیں - اس تعلق سے تمام رائے دہندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ ووٹر لسٹ میں اپنی تصاویر چیک کرلیں اور جن افراد کی تصاویر نہیں ہیں وہ آٹھ دنوں کے اندر اندر اپنی تصاویر اپڈیٹ کرالیں۔

ایسے ووٹرز کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیوںکہ الیکٹورل رجسٹریشن افسر یہ سمجھے گا کہ ووٹر لسٹ میں جن افراد کی تصاویر شامل نہیں ہیں وہ یا تو مرچکے ہیں یا پھر نقل مکاں افراد ہیں۔

قارئین اس بات کو نوٹ کرلیں کہ خبر شائع ہونے کی تاریخ سے آٹھ دنوں کے اندر اندر تصاویر اپڈیٹ کرانا ضروری ہے ورنہ ووٹرلسٹ سے نام خراج کیے جانے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

لہذا ووٹرز اپنی تصاویر متعلقہ بی ایل او افسر، ووٹر رجسٹریشن افسر کے پاس جمع کروائیں یا مالیگاوؑں شہر کے سب ڈویژنل افسر کے پاس جمع کیا جائے۔

سب ڈویژنل آفیسر ووٹر رجسٹریشن آفیسر ڈاکٹر وجیانند شرما نے شہر کے تمام رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ ووٹرلسٹ میں جن کی تصاویر شامل نہیں ہیں اگر وہ تصاویر مذکورہ تاریخ تک اپڈیٹ نہیں کی گئیں تو ایسے تمام رائے دہندگان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.