ETV Bharat / city

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں تبلیغی جماعت کے 2 ارکان ہلاک - مالیگاؤں میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان کی کار حادثے کا شکار

مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 2 افراد فوت ہوگئے۔

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں تبلیغی جماعت کے 2 ارکان ہلاک

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 10:18 PM IST

مالیگاؤں میں منماڑ روڈ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں تبلیغی جماعت سے وابستہ دو ارکان فوت ہوگئے۔ سڑک حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ارکان محفوظ رہے۔

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں تبلیغی جماعت کے 2 ارکان ہلاک

اس سلسلہ میں سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج دوپہر مالیگاؤں شاہی مسجد سے دہلی کے لیے تبلیغی جماعت کا ایک قافلہ بذریعہ کار منماڑ روانہ ہوا، لیکن مالیگاؤں سے کچھ کلومیٹر فاصلہ پر یہ کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ منماڑ سے مالیگاؤں آنے والا ایک تیز رفتار ٹرک اور کار میں زبردست تصادم ہوا جس کے سبب کار کئی فٹ دور جاگری۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی تبلیغی جماعت کے دو ساتھیوں کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت 36 سالہ حافظ مغیث الرحمٰن سراج احمد اور 25 سالہ عبدالباسط عبدالرشید کے طور پر کی گئی۔ حادثہ میں مزید 3 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں شہر کے ایک اسپتال کو منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت اہل حدیث کے جلسے میں علماء کرام کا خطاب

واضح رہے کہ تمام قانونی تکمیل کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ اس حادثے کی خبر سے شہر میں دکھ اور غم کا ماحول ہے جب کہ اس معاملے میں قانونی معاونت میں شہر کے سماجی کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.