ETV Bharat / city

مالیگاؤں: گرنا پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد - سماج وادی پارٹی کے مقامی صدر شریف منصوری

شریف منصوری نے بتایا کہ ان کو اس حادثے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے سے ملی تھی۔ کیونکہ اس شخص کے پل کے نیچے کود نے کے بعد اطراف کی بستیوں کے ساکن پارولوم مزدور بڑی تعداد میں جائے مقام پر پہنچ کر مہلوک شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

Malegaon: The body of a man was recovered from under the Girna Bridge
مالیگاؤں: گرنا پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 6:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گرنا پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اس تعلق سے سماج وادی پارٹی کے مقامی صدر شریف منصوری نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک 45 سالہ شخص نے گرنا پل سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شخص پہلے اپنی موٹر سائیکل کو پل کے کنارے پارک کیا اور اس کے بعد پل سے نیچے کود گیا۔جس کے سبب اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔

ویڈیو

شریف منصوری نے بتایا کہ ان کو اس حادثے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے سے ملی تھی۔ کیونکہ اس شخص کے پل کے نیچے کود نے کے بعد اطراف کی بستیوں کے ساکن پارولوم مزدور بڑی تعداد میں جائے مقام پر پہنچ کر مہلوک شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔تب سوشل میڈیا پر اس حادثے کی تصویر تیزی سے وئرال ہوئی۔ جسے دیکھنے کے بعد شریف منصوری کے ساتھ قلعہ پولیس بھی جائے حادثے پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

The body of a man was recovered from under the Girna Bridge
گرنا پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد

اس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سے لاش کو سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی تکمیل کے مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ شریف منصوری نے کہا کہ مرنے والے کی شناخت پرویز احمد نفیس احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے جو رحمت آباد (مالیگاؤں) کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس معاملے میں قلعہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.