ETV Bharat / city

مالیگاؤں: جنرل ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مفتی محمد اسمعیل کا جائزہ اجلاس - جنرل اسپتال کا ہنگامی دورہ

اس میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے اسپتال کو ایم ایل اے فنڈ سے دیے گئے دیڑھ کروڑ روپے کی تفصیلات طلب کیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کی۔

مالیگاؤں: جنرل اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مفتی محمد اسمعیل کا جائزہ اجلاس

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 7:24 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے جنرل ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر مہالے اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔

مالیگاؤں: جنرل اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مفتی محمد اسمعیل کا جائزہ اجلاس

اس میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے اسپتال کو ایم ایل اے فنڈ سے دیے گئے دیڑھ کروڑ روپے کی تفصیلات طلب کیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کی۔

جائزہ رپورٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سراہنا کی اور مزید بہتر خدمات انجام دینے اور اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مریضوں کے ساتھ بھی بہتر سلوک روا رکھنے کی اپیل کی۔

مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ جنرل اسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خواتین کے رشتہ داروں سے اسٹاف اور نرسز کی جانب سے رقم کا مطالبہ کرنے کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی سرگرمیوں کی روک تھام پر زور دیا اور انتظامیہ کو خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ جنرل اسپتال کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل اور اسپتال میں ضروری سہولیات کی فراہمی کےلیے کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران ایم ایل اے فنڈ سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ اب تک 10 ہزار ڈسپوز ایبل پلاسٹک گلوز، ایک ہزار انجکشن، دو ہزار پانچ سو پی پی ای کٹ، ایک لاکھ پیراسیٹامال ٹیبلیٹ، پانچ ہزار ہائیڈروسی کلوگزی، 12 نیبو لائزر مشینیں، ایک وینٹیلیٹر ( بڑوں کیلئے) اور دیگر اشیا موصول ہوئی ہیں تاہم 40 تا 50 لاکھ روپے کے مزید سامان بہت جلد موصول ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی

اسپتال انتظامیہ نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کا استقبال کیا اور انہیں مکمل تفصیلات سے واقف کروایا۔ ملازمین نے بہتر طریقے سے خدمات کی انجام دہی کی یقین دہائی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.