ETV Bharat / city

مالیگاؤں: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، ایک زخمی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک ڈمپر اور ماروتی میں تصادم ہو جانے کی وجہ سے چار افراد کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔ مرنے والے افراد کے تعلق سے ابھی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

Malegaon: Four killed, one injured in heartbreaking road accident
مالیگاؤں: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، ایک زخمی
author img

By

Published : May 2, 2021, 9:28 PM IST

شہر مالیگاؤں میں اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے ممبئ آگرہ روڈ پر نرمل سنگھ کا ڈھابہ کے نزدیک واقع پیٹرول پمپ کے پاس ایک ڈمپر MH 18 AA 8390 اور ایک ماروتی سوزو کی آلٹو کار میں دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے سبب کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر ایک زخمی بتایا جارہا ہے۔

سماجی کارکن عمر فاروق ساگر نے حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے کار میں پھنسے ہونے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا اور علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا‌ گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے سبھی افراد کا تعلق اتر پردیش سے بتایا جارہا ہے، فی الحال مرنے والے افراد کون ہیں کہاں جا رہے تھے اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔

جائے حادثہ پر ہائی وے ٹریفک پولیس، ٹول ناکہ ملازمین و مقامی افراد موجود ہیں جو دیگر راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں اور پولیس بھی کارروائی کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.