ETV Bharat / city

مالیگاؤں: گرنا ڈیم میں نوجوان کی ڈوبنے سے موت - قلعہ تیراک گروپ

شہر مالیگاؤں کے دیہاتی علاقے میں واقع گرنا ڈیم میں سرتاج احمد جان محمد نامی نوجوان کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔ قلعہ تیراک گروپ نے 30 سے 35 فٹ گہرے پانی میں گھنٹوں مشقت کے بعد لاش کو باہر نکالا۔

Malegaon: Death of a youth by drowning in Girna Dam
مالیگاؤں: گرنا ڈیم میں نوجوان کے ڈوبنے سے موت
author img

By

Published : May 7, 2021, 8:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے دیہاتی علاقے میں واقع گرنا ڈیم میں ایک نوجوان کے ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔ نوجوان کی شناخت سرتاج احمد جان محمد کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق نئی بستی قلعہ مالیگاؤں سے ہے۔ اس نوجوان کی عمر بیس برس ہے اور وہ صبح کے وقت گرنا ڈیم پر اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے کی غرض سے گیا ہوا تھا۔ لیکن پھر سرتاج احمد اور اس کے ایک ساتھی نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے سرتاج کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ اس کے ساتھی کو گاؤں کے لوگوں نے بچا لیا۔

سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں نے اس کی لاش کو گرنا ڈیم میں گھنٹوں تلاش کیا لیکن انہیں لاش نہ ملنے کی وجہ سے گاؤں کے سرکردہ افراد نے ان سے رابطہ کیا اور اس حادثے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد موصوف نے جائے واقعہ پر قلعہ تیراک گروپ کو روانہ کیا اور قلعہ تیراک گروپ نے 30 سے 35 فٹ گہرے پانی میں گھنٹوں مشقت کے بعد لاش کو باہر نکالا۔ اس کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال میں لایا گیا۔ پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.