ETV Bharat / city

مالیگاؤں: خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 8:39 PM IST

مالیگاؤں میں 21 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا جبکہ متاثرہ خاتون نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی جس کے بعد مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مالیگاؤں: خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
مالیگاؤں: خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع شاہ پلاٹ دیوی کا ملّا کی ساکن 21 سالہ خاتون نے حنیف نگر کے رہنے والے آصف شاہ بابو شاہ کے خلاف آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی۔

متاثرہ خاتون نے شکایت میں بتایا کہ آصف شاہ بابو شاہ کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد وہ حاملہ ہوگئی، جس کے بعد ملزم نے اس سے نکاح کرنے کا ناٹک کیا لیکن وہ بطور بیوی مجھے اپنانے کےلیے تیار نہیں ہے، ان سب کے باوجود ملزم نے دیڑھ ماہ میں متعدد بار جنسی تعلق قائم کیا

شکایت میں مزید بتایا گیا کہ ملز آصف شاہ بابو کی جانب سے متاثرہ خاتون کو زبان بند رکھنے اور پولیس میں شکایت نہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ شکایت وصول ہونے کے بعد آزاد نگر پولیس نے اس معاملے میں ملزم کے خلاف عصمت دری اور دھوکہ دہی کی مختلف دفعات 41/2021/376/420/506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی ذمہ داری رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی تھورات کو دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.