ETV Bharat / city

مالیگاؤں: 13 اپریل تک شادیوں کی اجازت دی جائے - ای ٹی وی بھارت

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ضلع کلکٹر نے شام 7 بجے تا صبح 7 بجے تک سبھی دکانیں بند رکھنے اور سنیچر، اتوار کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مالیگاؤں: 13 اپریل تک شادیوں کی اجازت دی جائے

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 10:37 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مقامی پولیس انتظامیہ اور ضلع کلکٹر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ، 13 اپریل یعنی رمضان المبارک سے ایک روز قبل تک شہر میں شادی کی تمام تقریبات کو انجام دینے کی اجازت دی جائے۔ ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس ضمن میں ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ناسک ضلع کی حدود میں مؤرخہ 8 مارچ 2021 سے سخت شرائط و پابندیاں نافذ کی ہیں۔

مالیگاؤں: 13 اپریل تک شادیوں کی اجازت دی جائے

اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' شہر مالیگاؤں میں شادیوں کا سلسلہ شروع ہے، وہی جزوی لاک ڈاون کی وجہ سے شہرکے لوگ پریشان ہیں، اس سلسلے میں آصف شیخ نے پولیس انتطامیہ سے ملاقات کرکے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں عام طور پر سنیچر، اتوار کے دن ہی شادیاں منعقد کی جاتی ہے اور ان دنوں زیادہ تر لوگوں نے شادیاں کا شیڈول پہلے سے ہی تیار کر رکھا ہے، مزید اس تعلق سے شادی ہال و دیگر ضروری چیزوں کی ایڈوانس بکنگ بھی کر رکھی ہے'۔

اب شہر میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں جن خاندانوں میں شادیاں ہیں انہیں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس لئے لہذا ایسے خاندانوں کو شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دی جائے اور لگائی گئی بندشوں پر دوبارہ غور کیا جائے اور شادی کی تقریب کے لئے دی جانے والی اجازت کو 15 مارچ سے بڑھا کر 13 اپریل تک کی جائے، تاکہ جن لوگوں نے شادی کی تقریب کی منصوبہ بندی کی ہے وہ مقررہ تاریخ پر شادیاں کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.