سرمائی اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی کارپوریشن اور کمیشن پر بھی شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی کے کارکنان کی تقرری کی جائے گی۔
دیویندر فڑنویس حکومت میں کارکنان کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے کئی اہم کارپوریشن اور کمیشن کے صدر کے عہدے پر تقرری کی گئی۔
پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی اور شیوسینا کے کارکنان کی الگ الگ کارپوریشن اور کمیشن میں صدر کے طور پر تقرری کی گئی۔
مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اب ان تقرریوں کو رد کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کی میٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔