ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں سیلون کھولنے کی مشروط اجازت - حجام کی دوکان کھولنے کی مشروط اجازت

مہاراشٹر میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں حجام کی دوکان اگلے اتوار سے کھولنے کا ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بند کردیئے گئے تھے۔

Maharashtra state cabinet takes big decision to open salon
مہاراشٹر میں حجام کی دوکان کھولنے کی مشروط اجازت
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے وزیر نگراں اسلم شیخ نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اگلے اتوار سے یعنی 28 جون سے ریاست میں حجام کی دوکان کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ریاست میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران تمام معاشی و کاروبای لین دین کو بند کردیا گیا تھا مگر انلاک کے پہلے مرحلے میں حکومت نے تمام لین دین کو آہستہ آہستہ ہموار کرنے کی کوششیں شروع کردی ہے۔

حجام کی دوکان اسی ہفتے سے کھول دی جائے گی لیکن بیوٹی پارلر اور جم شروع کرنے کا فیصلہ بہت جلد ہی لیا جا ئے گا۔

ریاستی حکومت نے سیلون کاروبار شروع کرنے کے لئے کچھ اصول و ضوابط طے کیے ہیں یعنی سیلون میں صرف بال کٹوانے کی اجازت ہے، مونڈھنے کی اجازت نہیں ہے۔ نیز سیلون میں کام کرنے والے اور صارف دونوں کے لیے ماسک لازمی ہے۔

اسی طرح کرونا انفیکشن پھیلنے نہ پائے اس کے لیے ضروری اقدامات لازمی قرار دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں حکومت نے کچھ قواعد میں نرمی کی تھی۔ کچھ کاروبار کو شرائط و ضوابط پر شروع کرنے کی اجازت تھی۔ مگر حکومت نے اس بنیاد پر سیلون کے کاروبار کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا کہ کورونا انفیکشن اس سے اور بڑھ سکتا ہے۔

مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس پیشے سے منسلک افراد اب فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے مالی بحران کی وجہ سے ریاست میں اب تک سیلون کے پانچ افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ جس کے لیے نابھک سماج کے سومناتھ کاشد نے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا تھا ۔

ریاست میں دوسرے کاروبار کی اجازت ہے، وہاں سیلون کاروبار کی اجازت کیوں نہیں ہے اس طرح کا سوال نابھک سماج اور حجام پیشہ افراد نے حکومت سے کیا تھا۔

اس تعلق سے نابھک سماج اور حجام پیشہ افراد نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے کیونکہ حکومت مثبت اقدام نہیں اٹھا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.