ETV Bharat / city

مہاراشٹر: آر پی آئی کا ایم ایل سی سیٹ دینے کا مطالبہ - آر پی آئی

ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ رام داس اٹھاولے نے بی جے پی سے مہاراشٹر میں ایم ایل سی کی سیٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

rpi
rpi
author img

By

Published : May 6, 2020, 6:39 PM IST

اٹھاولے نے کہا کہ 'آر پی آئی، بی جے پی کے ساتھ سنہ 2012 سے ہے۔ میں نے دیویندر فڑنویس اور چندرکانت پاٹل کو خط لکھا ہے اور آر پی آئی کے لیے ایم ایل سی سیٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔'

ممبئی میں ایم ایل سی کا الیکشن 21 مئی کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'شیوسینا کے ذریعے اتحاد توڑنے کے باوجود آر پی آئی نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔'

اس کے ساتھ ہی رام داس اٹھاولے نے کہا کہ 'انٹرنیشنل فائنانشیل سروس سینٹر، ممبئی میں قائم کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ ہم اس موضوع پر وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے۔'

قبل ازیں این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے مرکزی حکومت کے ذریعے آئی ایف ایس سی، ممبئی سے گجرات کے گاندھی نگر میں منتقل کرنے پر اعتراض کیا تھا اور اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.