ETV Bharat / city

مہاراشٹر: نوید انتولے کا انتقال

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور مرکزی وزیر مرحوم عبدالرحمان انتولے کے فرزند نوید انتولے کا منگل کی رات حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ انہیں روزہ افطار کے بعد شدید دورہ پڑا تھا۔

naved antule
naved antule
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:08 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تو فوری طور پر ان کی رہائش نزد منترالہ سے قریبی سیفی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے سے قبل انہوں نے دم توڑ دیا۔

مرحوم نوید انتولے سیاست میں سرگرم نہیں تھے حالانکہ ان کے بہنوئی مشتاق انتولے سیاست دان ہیں اور انجمن اسلام کے نائب صدر بھی ہیں لیکن سنہ 2018 میں نوید انتولے نے وزیر اعلی اور شیوسینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی تھی اور خطہ کوکن میں عوامی فلاح و بہبود کے کام میں سرگرم ہوگئے تھے۔

ان کی اچانک موت پر حلقہ کوکن کی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے تعزیتی پیغام میں دکھ ظاہر کیا ہے اور انتولے خاندان کے ساتھ اپنے والد کے تعلقات کا حوالہ دیا ہے۔ حال ہی میں ادھو، ان کی والدہ نرگس انتولے کی کتاب کے اجراء کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.