ETV Bharat / city

مہاراشٹر: عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی گورنر سے ملاقات

ریاست مہاراشٹر میں عظیم اتحاد (شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد) کے رہنماؤں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ریاست میں حکومت سازی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 5:09 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:33 PM IST

گورنر سے جن رہنماؤں نے ملاقات کی، ان میں رام داس اٹھاؤلے، مہادیو جانکر، ونائک میٹے و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر انہوں نے اچانک بارش سے ہونے والے نقصان پر بھی بات چیت کی اور جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان 50 ۔ 50 فارمولے پر رسہ کشی جاری ہے۔

حال ہی میں ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 105، شیوسینا نے 56، این سی پی نے 54 اور کانگریس نے 44 نشستوں پر جیت درج کی ہے۔

انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد شیوسینا نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی انتخابات 2019 سے قبل بی جے پی نے اقتدار میں برابر کی شراکت داری کا وعدہ کیا تھا لیکن وزیرعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'شیوسینا سے ڈھائی برس کے لیے وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کا وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔'

Intro:Body:

sehba

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.