ETV Bharat / city

مہاراشٹر کے گورنر کو ارنب گوسوامی کے لیے تشویش

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 4:07 PM IST

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے بات کی ہے۔

Maharashtra Governor concerned over Arnab Goswami
مہاراشٹر کے گورنر کو ارنب گوسوامی کے لیے تشویش

مہاراشٹر کے گورنر نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے گرفتار کیے گئے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی سلامتی اور صحت سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے گوسوامی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ارنب گوسوامی، جنھیں ممبئی پولیس نے 4 نومبر کو 2018 کے خودکشی کے ایک معاملے کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انھیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ارنب اپنے وکیلوں سے ملنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ اتوار کے روز ایک وین سے ری پبلک ٹی وی کے نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے کیونکہ انہیں اتوار کے روز علی باغ جیل قرنطینہ مرکز سے نوی ممبئی کے تلوجا جیل منتقل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.