ETV Bharat / city

مہاراشٹر: وزیر اعلیٰ کے بنگلے پر تعینات پولیس اہلکار میں کورونا کی علامات

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:47 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر تعینات ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

uddhav thackerey
uddhav thackerey

اس اے پی آئی کی جانچ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے مگر اسے گھر پر ہی کورنٹائن میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس پولیس اہلکار کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے دیگر ملازمین کی بھی جانچ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکاری رہائش گاہ پر ہی رہنے کو ترجیح دی تھی۔

اس سرکاری رہائش گاہ پر وہ صرف سرکاری میٹنگیں اور دیگر لوگوں سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر انہوں نے چند ہی میٹنگ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کی تھی۔

ورشا پر ڈیوٹی کرنے والے اے پی آئی میں کورونا کے اثرات دکھائی دینے پر راج بھون، سہیادری گیسٹ ہاوس، منترالیہ اور دیگر اہم محکمہ جات میں کام کرنے والے ملازمین کو احتیاط برتنے کی صلاح دیتے ہوئے ان تمام دفاتر کو سینیٹائز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کی جانچ آئی سی ایم آر کی رہنمایانہ ہدایت کے مطابق کی جا رہی ہے۔ مرکزی سرکار نے کچھ شرائط پر ریاست میں رپیڈ ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب ریاست میں 75 ہزار لوگوں کا رپیڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس طرح کی معلومات ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.