ETV Bharat / city

کورونا وائرس نے مہاراشٹر اسمبلی میں بھی گہن لگا دیا

مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ اجلاس کو کورونا وائرس کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کر دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بجٹ اجلاس 24فروری سے شروع ہوا تھا اور20مارچ تک چلنے والا تھا۔

Maharashtra Assembly session ends on Saturday due to corona viras
کوروناوائرس: مہاراشٹر اسمبلی کا اجلاس سنیچر کو ختم ہوجائے گا
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:50 PM IST

وزیربرائے پارلیمنٹری امورانل پرب نے ایوان میں کہا کہ بجٹ اجلاس 24فروری سے شروع ہوا تھا اور20مارچ تک چلنے والا تھا لیکن اب اس کا اختتام سنیچر کو ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا کے 73پازیٹیو معاملے سامنے آچکے ہیں۔ مہاراشٹر میں 11 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست کے پارلیمینٹری امور کے وزیر انل پرب نے بجٹ اجلاس وقت سے پہلے ختم کرنے کے وزراء کے فیصلے کا اعلان ایوان اسمبلی میں کیا۔ اس تعلق سے ایوان میں ایک تجویز رکھی گئی تھی جسے ارکان نے منظوری دے دی۔

انل پرب نے کہا کہ چھ مارچ کو پیش کیا گیا ریاست کا بجٹ اور اختیاری بجٹ سنیچر کو پاس کیے جائیں گے۔

نائب وزیراعلی اجیت پوار نے کہا لوگوں کی صحت زیادہ ضروری ہے اور ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے انتخابی حلقہ میں جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ کورونا کے سب سے زیادہ 17معاملے کیرل میں سامنے آئے ہیں، اترپردیش میں بھی 10کورونا کے معاملے آئے ہیں۔ دہلی میں 6معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین سے پوری دنیا میں لگاتار پھیل رہے کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت نے وبائی مرض قرار دیا ہے۔

منگل کو جن چھ نئے لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ان میں تین نے دوبئی کے راستے امریکہ کا سفر کیا تھا دو لوگوں نے دبئی کی جبکہ ایک نے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے فلائٹ پکڑ کر امریکہ کا سفر کیا تھا ان میں چار لوگ بینگلورو جبکہ دو لوگ پونہ میں ہیں۔ ہندوستان میں ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والے لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.