ETV Bharat / city

مہاراشٹر: وادھون برادرز کو حراست میں لینے کا حکم - مہاراشٹر

مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روز مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو بدعنوانی معاملے کے ملزم ڈی ایچ ایف ایل گروپ کے پروموٹر کپل وادھون اور دھیرج وادھون کو حراست میں لینے کا حکم دیا۔

maharashtra
maharashtra
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 7:03 PM IST

ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے فیس بک پر کہا کہ 'وادھون کا ادارہ جاتی کورنٹائن آج 22 اپریل کو ختم ہوجائے گا۔ منگل کو ہم نے مرکزی جانچ بیورو اور ای ڈی کو انہیں حراست میں لینے کے لیے لکھا ہے۔'

دیشمکھ نے کہا کہ وہ ہماری حراست میں محفوظ رہیں گے۔ کسی کو بھی لندن بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سی بی آئی ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم انہیں آگے کی جانچ کے لیے سونپ دیں گے۔

واضح رہے کہ وادھون اور ان کے کنبے کے لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران 8 اپریل کو پونے کے کھنڈالا علاقہ سے ستارا ضلع میں مہابلیشور جانے کی اجازت دینے کے بعد سے سیاسی ہلچل شروع ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.