مہاراشٹر پولیس کے مطابق ریاست میں اب تک 12 پولیس افسر اور 52 پولیس اہلکاروں کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
پولیس کے ڈاٹا کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر ریاست میں 22 مارچ سے 22 اپریل تک دفعہ 188 کے تحت 62987 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ اس دوران 595 افراد نے کورنٹائن کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے معاملے میں 477 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس پر حملہ کرنے کے کل 134 واقعات پیش آئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ سے آج دوپہر میں چار بجے تک 13869 افراد کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 44135 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔