مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے ریاست میں اب تک 487 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔'
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہیلپ لائن نمبر 100 پر کورونا سے متعلق کالز میں کافی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 85309 کال ریسیو کی گئی ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ضروری خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے اب تک 310694 پاس جاری کئے جا چکے ہیں اور 224219 لوگوں کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے اور 649 لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔'
وزارت داخلہ نے بتایا کہ 'مہا وکاس اگھاڑی حکومت ریاست میں 4738 راحت کیمپ چلا رہی ہے اور ان میں 435030 مہاجر مزدوروں کو کھانے اور دیگر ضروری خدمات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔'