ETV Bharat / city

مہاراشٹر: 'دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوسکتے ہیں' - مہاراشٹر میں اسکول اور کالج دوبارہ کھلے

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نے اساتذہ، پرنسپل و دیگر ذمہ داران کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ 'مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے، شہریان نے کورونا کی تیسری لہر کو شکست دے کر اہم رول اداکیا ہے۔ نیز وزیر تعلیم نے نصاب کی تیاری، امتحانات کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر بھی بات چیت کیں۔

مہاراشٹر: دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوسکتے ہیں

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:18 PM IST

ممبئی: مارچ اور اپریل میں ہونے والے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوسکتے ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھلنے پر وزیر تعلیم کے ساتھ آن لائن گفتگو کے دوران اساتذہ نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن کرانے کا مشورہ دیا۔کیونکہ گذشتہ برسوں سےکورونا وبا کی وجہ سےطلبہ کی پڑھائی متاثر رہی۔

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نے اساتذہ، پرنسپل و دیگر ذمہ داران کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ 'مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے، شہریان نے کورونا کی تیسری لہر کو شکست دے کر اہم رول اداکیا ہے۔ نیز وزیر تعلیم نے نصاب کی تیاری، امتحانات کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر بھی بات چیت کیں۔

وزیر تعلیم کے ساتھ بات چیت میں شامل مہاراشٹر اسٹیٹ جونیئر کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر مکند اندھلکر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر تعلیم کو بورڈ کے امتحانات آف لائن لینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ آف لائن امتحانات کی تجویز پر سبھی متفق تھے۔

محکمہ تعلیم کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ اس وقت طالب علم کی یونٹ ٹیسٹ اور سمسٹر امتحان بھی لیا گیا ہے۔ اس کا نصاب بھی تکمیل کے قریب ہے۔ ایسے میں اگر کورونا کی تیسری لہر بھی آتی ہے تو اسکولوں کے لیے اندازہ لگانا آسان ہو جائے گا۔ اس کے لیے مزید فارمولہ بھی تلاش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نواب ملک اور وانکھیڑے کے درمیان تنازعہ میں نیا انکشاف؟

اساتذہ کے مطابق وزیر تعلیم نے اجلاس میں سب کے خیالات سننے کے بعد کہا کہ بورڈ کے امتحان آف لائن لینے کا حتمی فیصلہ بعد میں لیا جائےگا جس کا اعلان جلد ہی کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.