اطلاع کے مطابق کورونا پازیٹیو پولیس اہلکار سے رابطے میں آنے کے بعد بطور احتیاط انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
اطلاع ہے کہ ممبرا کے ایک پولیس اہلکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس مصدقہ مریض سے رابطے میں آنے کے بعد انہوں نے اپنے گھر پر خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ کچھ صحافیوں کے بھی اس پولیس اہلکار کے رابطے میں آنے کی اطلاعات ہیں، انہیں بھی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں چلے جائیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سنگین صورتحال کے درمیان، اس وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی خدمات انجام دینے والے میڈیکل، پولیس اور دیگر انتظامیہ کے افراد کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے جتیندر اوہاڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
عوام میں میڈیکل، پولیس اور دیگر انتظامیہ کے افراد جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ان کی مختلف طریقوں سے ستائش کی جا رہی ہے اور عوام میں اُن کی عزت و احترام میں اضافہ ہوا ہے۔