انہوں نے کہا کہ 'ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اورنگ آباد جیل میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جائے۔ کسی کو بھی جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی جائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'جیل میں کھانے، رہنے کے ساتھ تمام طرح کے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔ پولیس اہلکاروں کے کھانے اور رہنے کے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔'
گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے ممبئی اور پونے کے پانچ جیلوں میں لاک ڈاون کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ان میں ممبئی سینٹرل جیل، تھانے جیل، یروڈا جیل، بائیکلہ جیل اور کلیان جیل شامل ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر، کووڈ 19 سے بری طرح سے متاثر ہونے والی ریاست ہے اور یہاں حالات ابتر ہیں۔ ریاست میں اب تک 3651 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 365 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 211 افراد کی موت ہوئی ہے۔