ETV Bharat / city

لاک ڈاون: ریلوے افسر کی خدمات کی ستائش - ناگپور

ناگپور میں ایک ریلوے افسر نے اس وقت خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جب مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے انہیں فون کیا اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں تک ضروری اشیاء پہنچانے پر ان کی ستائش کی۔

CM
CM
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 5:21 PM IST

سینٹرل ریلوے کے کمرشیل ڈپارٹمنٹ میں آفس سپرنٹنڈنٹ خوشرو پوچا نے ودربھ خطے میں کسانوں اور بیوہ خواتین کے لئے ٹرک میں 540 'گروسری کٹس' روانہ کیا تاکہ اگلے 10 سے 12 دن تک ان کو راحت مل سکے۔

پوچا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لئے کھانا تیار کرنے والے کمیونٹی کچنوں کو بھی خام مال فراہم کر رہے ہیں۔

پوچا نے بتایا کہ 'میں بھارتی ریلوے کے ساتھ کام کرتا ہوں لیکن میں نے 20 برس پہلے ملک بھر میں ضرورت مند لوگوں کو خون (ڈونرز کے ذریعے) فراہم کر کے سماجی کام کرنا شروع کیا تھا۔ پانچ برس قبل میں نے ایک 'سیوا کچن' شروع کیا ہے جس سے اسپتالوں میں مسکینوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔'

انہوں نے ملک بھر کے 21 اسپتالوں اور اسکولوں میں ریفریجریٹر لگانے میں بھی مدد کی ہے۔

پوچا کے سماجی کام کا نوٹ لیتے ہوئے ٹھاکرے نے ان کے کام کی تعریف کرنے کے لئے منگل کو انہیں فون کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔

انہوں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ وہ لوگوں سے پیسے لئے بغیر سماجی کام کس طرح سے انجام دیتے ہیں۔

پوچا نے کہا کہ 'وزیر اعلی نے ان سے حکومت کے ساتھ کام کرنے کو کہا اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میں کسی سیاستدان سے بات کر رہا ہوں۔ ایسا محسوس ہوا کہ کسی سینیئر نے اچھے کام کے لئے میری ستائش کی۔ اس کے علاوہ ایک انسان کیا چاہتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.