ETV Bharat / city

'لوکل ٹرینوں کی خدمات بحال کی جائے'

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران لوکل ٹرینیں، مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔

Abu Asim
Abu Asim
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 10:46 AM IST

مہاراشٹر میں نئی شروعات کے تحت لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو رہا ہے بازار سمیت مالس و دیگر خدمات عام عوام کیلئے شروع کردی گئی ہے اسی لئے شرائط کے ساتھ منادر,مساجد, اور عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرینیں بھی جلد شروع کی جائے تاکہ عام زندگی کو معمولات پر لایا جائے جس طرح سے ہوٹلوں، بار، بازار، دکانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ شرائط پر اجازت دی گئی ہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے تحریری مطالباتی مکتوب ارسال کر کے مندر، مسجد، گرودوارہ، چرچ سمیت دیگر مذہبی مقامات کو بھی شرائط کے ساتھ کھولنے کی مشروط اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ عام مسافروں کو سفر کیلئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے کیونکہ لوکل ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دفاتر جانے سے قاصر ہیں جبکہ کئی ملازمین جو نجی کمپنیوں میں کام کر تے ہیں انہیں دفتر جانے کی اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی دفتر کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں لوکل ٹرینیں، مذہبی مقامات، جمنازیم کو ذمہ دار اور منتظمین کی ذمہ داری پر کھولنے کی اجازت دی جائے اس کے ساتھ ہی انہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کو لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوکل ٹرینیں بھی شہریوں کیلئے کھول دی گئی تو معمولات زندگی جو متاثر ہوئی ہے وہ واپس معمولات پر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے ایسی تحریری ذمہ داری لینے کے بعد ٹرینوں میں بھی سفر کی اجازت دی جائے۔ ماسک سمیت دیگر ضروری انتظامات ہر شہری پر لازمی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.