ETV Bharat / city

بھیونڈی: قرنطینہ سینٹر میں ماہر نفسیات کی تقرری کا مطالبہ - سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع قرنطینہ سینٹر کا بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان کرٹ سومیا کے دورہ کرنے کے بعد ماہر نفسیات کا مطالبہ کیا۔

kirit somaiya visit bhiwandi quarantine center
kirit-somaiya-visit-bhiwandi-quarantine-center
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:46 PM IST

در اصل قرنطینہ سینٹر میں ایک شخص کے خودکشی پر انہوں نے ٹاٹا آمنترا کا دورہ کرکے اس سینٹر پر ماہر نفسیات کی تقرری کامطالبہ کیا۔ کچھ دنوں قبل اندرا گاندھی ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کے سبب مریضوں کے دم توڑنے کے الزام کے بعد انہوں نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔

ویڈیو

شہریوں کے مطابق کرٹ سومیا کاصنعتی شہر میں اس قدر دلچسپی کسی سیاسی ہلچل کی دستک بھی ہوسکتی ہے۔

‌واضح ہوکہ کہ ٹاٹا امنترا سرکاری قرنطینہ سینٹر کی عمارت سے ایک 43 سالہ شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ ممبئی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے لیے قرنطینہ پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے داخل مریضوں اور محکمہ صحت کے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ موصوف نے پولیس سے خصوصی تفتیش کرنے اور قرنطین سینٹر میں ایک ماہر نفسیات کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ سابق ریاستی وزیر رویندر چوہان رکن اسمبلی مہیش چوگلے و بی جے پی کے دوسرے لیڈران موجود تھے۔

‌سابق رکن پارلیمان نے اتوار کو پیش آنے حادثے کی ذمہ داری وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے اور وزیر داخلہ انیل دیش مکھ پر عائد کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ‌انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لیے ایک نفسیاتی ماہر کی خصوصی ضرورت ہے۔ تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔'

کارپوریشن پر ساری ذمہ داری عائد کرنے سے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں روزانہ 10 ہزار مریض مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مہاراشٹرا نے تین لاکھ کو عبور کرلیا ہے۔

کورونا ہسپتالوں سے لاشیں غائب ہوگئیں، کوئی خودکشی کرلیتا ہے۔ کہیں مریض غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی۔ کلیان اور ڈومبیولی میں اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.