ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 79 ہزار ہوئے

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے جمعرات کو فعال معاملات میں پھر کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد کم ہوکر 79 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 10:32 PM IST

In Maharashtra, the number of active corona cases has come down to 79,000
مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 79 ہزار ہوئے

یہاں سرگرم معاملے میں مزید 483 کی کمی ہونے سے فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر اب 79738 پہنچ گئی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5535 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1763055 پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت کے دوران مزید 5860 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1635971اور154 اموات کے بعد ہلاک شدگان کا اعداد و شمار 46356 ہو گیا ہے۔ ریاست میں شفایابی شرح جزوی اضافہ کے ساتھ 92.79 فیصد پہنچ گئی جبکہ شرح اموات محض 2.62 فیصد ہے۔

غورطلب ہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال معاملات بھی اسی ریاست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.