ETV Bharat / city

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کی جانب سے اجتماع عام

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:32 PM IST

میٹرو کی جانب سے چھ دسمبر 2020 صبح 10.45 سے 1.30 تک آن لائن اجتماع عام کا انعقاد کیا گیا۔

Jamat e islami Hind
جماعت اسلامی ہند

اجتماع میں معاون امیرِ حلقہ مہاراشٹر مولانا الیاس فلاحی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ ہر ہر عہد میں ہوتا رہا ہے لیکن ایسے میں حکمت پر مبنی طریقہ کار اختیار کرکے واضح اور منظم موقف لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اجتماع میں ڈاکٹر سلیم خان معاون امیر حلقہ مہاراشٹر نے فرمایا کہ فرانس کے قوانین میں مذہبی توہین پر سزا کا اطلاق ہے۔ حکومت نے اپنے ہی قانون کے خلاف جاکر فیصلہ دیا اور مقتول ٹیچر کو فرانس کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا۔

ممبر آل انڈیا علماء کونسل اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود دریابادی نے اہانت آمیز خاکوں پر رد عمل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ملت کو مناسب حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔

اس کے بعد جناب راشد خان رکن شوریٰ ممبئی میٹرو نے شاتم رسول کی سزا عنوان کے تحت تفصیلی گفتگو کی۔

مولانا الیاس فلاحی معاون امیر حلقہ و سیکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ نے ان تقاریر پر اپنا تبصرہ پیش کیا اور اس بات کی وضاحت کی کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ ہر ہر عہد میں ہوتا رہا ہے لیکن ایسے میں حکمت پر مبنی طریقہ کار اختیار کر کے واضح اور منظم موقف لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

خان یاسر معروف مصنف اور سابقہ ممبر سینٹرل ایڈوائزری کونسل ایس آئی او آف انڈیا نے دیہی اور شہری علاقوں میں آر ایس ایس کے کام کے خاکے کو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار نے اپنے کام کو بڑھانے کے لئے مختلف میدانوں میں مختلف سرگرمیوں سے لوگوں تک رسائی حاصل کی۔ خاص طور پر تعلیمی ادارے'خدمت خلق کے ساتھ ہی سوشل ویب سائٹ' میڈیا اور دیہی اور شہری سطح پر شاکھائیں شامل ہیں۔

اس پبلک پروگرام کے ابتدائی حصے میں جناب عابد اطہر صاحب نےتذکیر با لقران سے رہنمائی فرمائی۔ نظامت کے فرائض پروفیسر سید حبیب الدین نے انجام دیے۔ آنلائن پبلک پروگرام میں کم و بیش 1050 افراد نے شرکت کی۔

ناظم شہر عبد الحسیب بھاٹکر صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.