ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں 8 جولائی سے کھلیں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ

مہاراشٹرا کی حکومت نے کووڈ۔19 لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ریاست میں 33 فیصد گنجائش والے ہوٹلز کھولنے کی اجازت دے دی ہے، یہ منظوری صرف کورونا متاثرہ زون سے باہر رکھے گئے ہوٹلوں کو دی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں 8 جولائی سے کھلیں گے ہوٹلز اور ریسٹورینٹ

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 10:47 AM IST

ریاست کے نومنتخب چیف سکریٹری سنجے کمار نے اس سلسلے میں ایک ہدایت جاری کی ہے، تاہم یہ واضح کردیا گیا ہے کہ فی الحال قابو پائے گئے علاقوں میں ہوٹلوں اور لاجز کو شروع نہیں کیا جاسکتا۔

حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ حکم لاجز اور گیسٹ ہاؤسز پر بھی لاگو ہوگا، آپریشن شروع کرنے کے لیے تمام ہوٹلوں کو معاشرتی فاصلے اور صفائی سے متعلق تمام معیاری طریقہ کار (ایس او پیسز) کی پابندی کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس حکم سے ایک دن قبل وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مختلف ہوٹلز کی تنظیموں سے بات کی تھی، ٹھاکرے نے معیاری آپریٹنگ قواعد (ایس او پی) کو طے کرنے کے بعد جلد سے جلد ہوٹلز کھولنے کی اجازت دینے کی بات کہی تھی، تاہم ریاست میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیام کی سہولت دینے والے ہوٹلز، لاجز اور گیسٹ ہاؤسز کو 33 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم شاپنگ مالز والے ہوٹلوں کو ابھی تک کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ ان ہوٹلز وغیرہ جس میں مقامی انتظامیہ نے ایک علیحدہ رہائش گاہ کے طور پر استعمال کے لیے نشاندہی کی ہے وہ اسی انداز میں کام جاری رکھیں گے، مقامی انتظامیہ ان کی بار ے میں مزید کوئی فیصلہ کرے گی۔

ہوٹلوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت کے ساتھ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ رہائش انہیں ہی دی جائیں جن میں کورونا کی علامات نہیں ہوں ۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مسافر کو ماسک کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، اور وہ جب تک ہوٹل میں مقیم ہوگا ماسک کا استعمال اس وقت تک ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

ان تمام لوگوں کے پاس 'اروگیا سیٹو' ایپ ہونی چاہئے، حکومت نے ہوٹلوں پر زور دیا ہے کہ وہ 'QR' کوڈز، آن لائن فارموں اور ڈیجیٹل ادائیگیوں جیسے رابطہ سے متعلق عمل کو اپنائیں، نیز انہیں ہر آنے والے کے داخلے کے وقت تھرمل اسکریننگ کا بندوبست کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دوسرے اقدامات جیسے استقبالیہ ہال میں شیشے یا شفاف دیوار کا استعمال، پیڈل یا سینسر سے چلنے والی سینیٹائزر مشین وغیرہ کا اسمتعمال کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.