یوم آزادی کے پیش نظرممبئی پولیس نے سیکیورٹی کے پختہ انتظام کئے ہیں۔ پولیس کے 40 ہزارسے زیادہ پولیس جوان تعینات کئے گئے ہیں. اوراسکے علاوہ پولیس کی ہی کئی ایجنسیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان پرنے اشوک نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'ممبئی کے ایسی جگہیں جہاں بھیڑ بھاڑ زیادہ ہوتی ہے وہاں پولیس کی سب سے زیادہ تعداد رہی گی اور اس علاقے کو سی سی ٹی وی کے ذریعہ نگرانی پر رکھا جاۓ گا اسکے ساتھ ساتھ ہوٹل لاج جیسی جگہیں کو بار بار چک کیا جا رہا ہے اور کئی جگہوں پر ناکہ بندی اور کمبنگ آپریشن بھی کیا جا رہا۔'