اورنگ آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے نشیبی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش کا نتیجہ یہ ہوا کہ بڑے پیمانے پر درخت ٹوٹ گئے۔
بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ کئی بستیوں کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ کھام ندی میں طغیانی کا منظر ہے، ہلال کالونی اور جلال کالونی کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ ترقی کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے۔ یہ اس کا خمیازہ ہے۔
ایم آئی ایم کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ اور حکومت ہائی الرٹ کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریان کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔