ETV Bharat / city

Maoists Call for Bandh: ماؤنوازوں کی 27 نومبر کو بند کی کال - urdu news

گدھیرولی انکاؤنٹر (Gadhiroli encounter) میں 27 ماؤنوازوں کی ہلاکت کے خلاف سی پی آئی (ماؤنواز) نے 27 نومبر کو چھ ریاستوں میں بند (Maoists Call for Bandh) کی کال دی ہے۔

Maoists call for bandh: ماؤنوازوں نے 27 نومبر کو بند کی کال دی

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 1:39 PM IST

سی پی آئی (ماؤسٹ) نے 27 نومبر کو گڈچرولی کے کورچی تعلقہ کے مردنٹولا تصادم میں ملند تلٹومبڈے سمیت 27 ماؤنوازوں کی ہلاکت کے خلاف چھ ریاستوں میں بند کی کال (Maoists Bandh) دی ہے۔ سی پی آئی (ماؤسٹ) کے مرکزی ترجمان ابھے نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

ماؤ نوازوں کی جانب سے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان ابھے نے 27 ماؤنوازوں کے قتل کا بدلہ لینے کی بھی دھمکی دی ہے۔

دریں اثنا، ماؤ نواز 2 سے 8 دسمبر تک پیپلز لبریشن گوریلا آرمی ہفتہ منائیں گے۔ اس ہفتے کے دوران 27 نومبر کو شٹ ڈاؤن کے بعد ماؤنوازوں کی جانب سے تشدد کی کئی کارروائیاں انجام دیے جانے کا امکان ہے اور اس پس منظر میں پولیس کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے کے بعد ماؤنوازوں کے دو گروپ فرار

انکاؤنٹر کا تذکرہ کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ دن انتہائی افسوسناک تھا۔ یہ مقابلہ گڈچرولی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور مردنٹولا کے جنگل میں، C-60 کمانڈوز، پولیس کی ایک خصوصی جنگی یونٹ، اور ماؤنوازوں کے درمیان ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.