ETV Bharat / city

'مہاراشٹر میں پلازما تھیراپی کا پہلا کامیاب تجربہ'

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ 'کووڈ 19 سے متاثرہ مریض کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی استعمال کرنے کا پہلا تجربہ کامیاب رہا۔'

plasma therapy
plasma therapy
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 9:53 PM IST

انہوں نے بتایا کہ 'ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں پہلا پلازما تھیراپی کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ہم نائر اسپتال میں بھی ایک اور مریض پر دوسرا تجربہ کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بھی کامیاب ہوگا۔'

کونوالیسنٹ پلازما تھیراپی، کووڈ 19 مریضوں کے لیے ایک تجرباتی طریقہ کار ہے۔ اس ٹریٹمنٹ پلازما میں، علاج شدہ کووڈ 19 مریض سے ایک خون کا جزو، شدید طور پر بیمار کورونا وائرس مریض میں منتقل کیا جاتا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے کسی شخص کا خون وائرس سے لڑنے کے لئے اینٹی باڈیز تیار کرتا ہے۔ یہ تھیراپی کسی اور سنگین مریض کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ وہ بھی صحتیاب ہو سکے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق پلازما تھیراپی تجرباتی مرحلے پر ہے اور ابھی تک اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے کہ اسے کووڈ 19 کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.