مہاراشٹر اسمبلی میں مسلم ریزرویشن کے سلسلے میں ایک بار پھر آواز اٹھائی گئی۔ یہ آواز سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اٹھائی۔
ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ سے حکومت سے سوال کرتے آئے ہیں اور ایسے لمحوں میں جب شیو سینا این سی پی اور کانگریس نے اتحاد کر کے حکومت سازی کی ہے تو امید کرتا ہوں ہوں کہ مسلمانوں کے ریزرویشن کو لے کر میرے ذریعے کیے گئے سوال کو حکومت سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کرے گی۔