ETV Bharat / city

ہوا کی مدد سے چلنے والی بوٹ

جمیل کی خواہش ہے کہ ان کی تیار کردہ بوٹ کے تعلق سے حکومت یا ملک کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم تنظیمیں سوچیں اور اسے ایسے مقامات پر استعمال کریں جہاں ہنگامی حالات میں لوگوں کی منتقلی ایک بڑا چیلنج سے کم نہیں ہے۔'

engineer jamil rameshwar innovate air board

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 4:31 PM IST

Updated : Jun 15, 2021, 5:10 PM IST

ممبئی کے نشیبی علاقوں میں بارش کے دوران پانی جمع ہوجاتا ہے اور اسکی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن اس کا اب تک کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے جمیل پرمیشورن کو انہی باتوں نے متاثر کیا۔

ویڈیو

انہوں نے پانی جمع نہ ہو اس بات سے زیادہ اس بات پر سوچا کہ لوگوں کو اس دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہنگامی حالات میں عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل میں بھی بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے جمیل پرمیشورم نے ایک ایسی بوٹ بنائی جو ان علاقوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ جمیل کے ذریعے تیار کی گئی ٹو سیٹر بوٹ کا انہوں نے تجربہ کیا اور یہ تجربہ بھی کامیاب ہوا۔

اب آپ کو ہم اس بوٹ کی خاصیت بتاتے ہیں، عام بوٹ آپ نے دیکھی ہے اس بوٹ کا انجن پوری طرح سے پانی میں رہتا ہے لیکن اس بوٹ کا انجن پوری طرح سے پانی کے باہر ہے اور اس میں دو پنکھے لگائے گئے ہیں۔ جسکی ہوا اتنی تیز ہے کہ وہ پوری بوٹ کو پانی میں چلنے میں مدد کرتی ہے۔ یہی نہیں اس بوٹ کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اسے آگے پیچھے باسانی چلایا جا سکتا ہے اور اسکے لیے کسی سمندر یا گہرے پانی کی ضرورت نہیں۔ یہ بحریہ، این ڈی آر ایف اور دوسرے محمکہ جو ہنگامی حالات میں کام کرتے ہیں ان کے لیے بہت ہی مددگار ثابت ہوگی۔جمیل پرمیشورن پیشے سے انجینئر ہیں اور انہوں نے اس بوٹ کو بنانے کے لیے تین برس سخت محنت کی اور اسے 25 بار تجربہ کرنے کے بعد مذکورہ بوٹ کو پونٹون ائیر بوٹ کا نام دیا۔

جمیل کہتے ہیں کہ اسے مشکل آبی راستوں پر لے جایا جاسکتا ہے اس کا رخ موڑے بنا اسے آگے پیچھے یعنی دونوں جانب سے چلایا سکتا ہے۔ بریک لگانے پر بوٹ فوری طور پر وہیں رک جائے اس کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

engineer-jamil-rameshwar-innovate-air-board
جمیل رامیشورن نے بنائی ہوا کی مدد سے چلنے ولی بوٹ

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بوٹ میں ہونڈا کا انجن استمعال کیا گیا ہے، اسکی ڈیزائن بھی انہوں نے خود تیار کی ہے۔'

Last Updated : Jun 15, 2021, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.