ETV Bharat / city

بینکوں کے ملازمین لوکل ٹرینوں سے سفر کر سکیں گے

کورونا وبا سے جوجھنے والی ریاست اور خاص طور پر عروس البلاد ممبئی میں بڑھتے ہوئے کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، وہیں دوسری جانب مہاراشٹر اور ممبئی میں زندگی کی رفتار پہلے کی طرح رواں دواں ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ملک کی معاشی راجدھانی کو سابقہ رفتار دینے کے لیے مہاوکاس آگھاڑی سرکار کی جانب سے متعدد فیصلے لیے گئے ہیں۔ ان میں ایک فیصلہ یہ بھی ہے کہ ممبئی میں پرائیویٹ اور کوآپریٹیو بینک میں کام کرنے والے افرادکو مقامی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Employees of private and cooperative banks will be able to travel locally
بینکوں کے ملازمین لوکل ٹرینوں سے سفر کر سکیں گے
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 10:34 PM IST

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے مضافاتی میں دوڑنے والی ٹرینوں کے ذریعے پرائیویٹ اور کوآپریٹیو بینک کے ملازمین سفر کر سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے منظور شدہ کوآپریٹیو اور پرائیوٹ بینکوں کے ملازمین ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کے مطابق اور وزارت ریلوے حکومت ہند کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اب متذکرہ فیصد ملازمین کو مہاراشٹر حکومت سے کیو آر کوڈ لینا ہوگا۔ اس دوران اسٹیشنوں میں درست شناختی کارڈ کے ذریعے داخلہ دیا جائے گا۔

دریں اثنا بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے شتج ٹھاکر نمائندہ اردو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کولکھےگئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کو حکومت نے اٹھا لیا ہے۔ اب جلد ہی ملازمت پیشہ لوگوں کے لئے لوکل ٹرین کی خدمات بھی بحال کی جائیں۔ وسئیویرار، پال گھر سے لاکھوں لوگ اپنے روزی روزگار حاصل کرنے کے لئے روزانہ ممبئی کا رخ لوکل ٹرینوں کے ذریعہ ہی کرتے ہیںاسی کے ساتھ محنت کش مزدو، صحافیوں کے ساتھ بیوپاری حضرات بھی لاکھوں کی تعداد میںلوکل ٹرین سے ہی سفر کرتےہیں۔

ٹھاکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، معیشت کی حالت پہلے سے ہی ٹھیک نہیں ہے اور عوام الناس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔اس کے باوجود لوگ اپنے دفتروں اوردیگر کام کاج پرجانے کے لئےبسوں یا نجی گاڑیوں پر انحصارکررہے ہیں۔ راستے میں ٹریفک کی دشواریوں ، خراب سڑکوں ، وقت کی بربادی کے ساتھ زیادہ کرایے جیسے مختلف مسائل کی وجہ سے لوگ معاشی ، جسمانی اور ذہنی طور پرتذبذب کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.