ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گذشتہ دنوں مسجد حمیدیہ (بڑا قبرستان) کے فوقانی ہال میں جمعیت علماء ضلع ناسک کا انتخاب مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء مہاراشٹر کی زیرِ صدارت عمل میں آیا.قاری مختار احمد ملی کی تلاوت اور قاری شہباز کی نعت گوئی سے پروگرام کا آغاز ہوا۔
مالیگاؤں: جمعیت علما کی ضلع ناسک میں انتخابی میٹنگ جمعیت علماء ہند کی خدمات اور تاریخ کے حوالے سے مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر نے تفصیلی گفتگو کی، حافظ انیس اظہر ملی نے الیکشن آفیسر کی ذمہ داری نبھاتے ہوۓ سب سے پہلے دستور اساسی کی روشنی میں انتخابی عمل کی تفصیلات کو جمعیت علماء کے عہدیداران اور ارکان منتظمہ کے سامنے پیش کیا اور سوالات پر بھی بوقت وضاحت پیش کی۔بعد ازاں شہر اور ضلع کے 6 اصحاب الراۓ شخصیات میں جمعیت کی آئندہ تین سالہ خدمات کیلئے ممبران کے طور پر مفتی حسنین محفوظ نعمانی، قاری الطاف حسین ملی، مفتی احتشام اشاعتی، مولانا حافظ سعید، مولانا محمد عثمان (امام و خطیب نگینہ مسجد منماڑ) مولانا سفیان جمالی (صدر ابناۓ قدیم مدرسہ اسلامیہ) کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔عہدیداران اور ارکان منتظمہ کی منظوری کے بعد جمعیت علماء ضلع ناسک کی آئندہ تین سالہ میعاد کیلئے مفتی آصف انجم ملی ندوی کو صدر منتخب کیا گیا، اسی طرح نائب صدر میں مولانا محمد حسن ملی (کیمپ)، مولانا سلیم (سڈکو ناسک)، مولانا عقیل ملی (ناندگاؤں)، مولانا کامل (منماڑ) کا انتخاب عمل میں آیا۔ بطور جنرل سکریٹری مولانا جمال ناصر ایوبی جبکہ جوائنٹ سکریٹریز میں عتیق احمد (آئیڈئل)، مولانا محمود (ایولہ)، مولانا ابراہیم ملی (سٹانہ)، نیز بطور خازن قاری عبداللہ فیصل گائیڈ کا انتخاب کثرت راۓ سے عمل میں آیا۔
مزیدپڑھیں: مالیگاوں : پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکولوں میں بچوں کا مفت داخلہ
واضح رہے کہ اس انتخابی میٹنگ میں ضلع ناسک کے تمام تعلقہ سےجمعیت علماء کے عہدیداران اور ارکان منتظمہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔ صدر میٹنگ مولانا محمد ذاکر قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء) مہاراشٹر کے تاثرات اور مولانا جمال ناصر ایوبی کے شکریہ کے ساتھ میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔