ETV Bharat / city

دیویندر فڑنویس نے معافی مانگی

مہاراشٹر میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے ایک ٹویٹ میں چھترپتی شاہو مہاراج کو 'سماجی کارکن' کہا تھا۔

devendra fadnavis
devendra fadnavis
author img

By

Published : May 7, 2020, 5:42 PM IST

مہاراشٹر میں حزبِ اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ان کے ایک ٹویٹ پر کی جا رہی زبردست نکتہ چینی کے بعد معافی مانگنا پڑا۔

جس میں انہوں نے چھترپتی شاہو مہاراج کو 'سماجی کارکن' کہا تھا۔ اپنے اس ٹویٹ کو حذف کرنے کے بعد انہوں نے ایک تنقیدی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ 'چھترپتی شاہو مہاراج کے بارے میں کیے گئے ٹویٹ میں غلطی کا احساس ہوتے ہی میں نے آفس میں درستی کے لیے کہا۔ شاہو مہاراج کی توہین کرنے کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔ تاہم اس غلطی سے جن کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان سے معافی چاہتا ہوں۔'

واضح رہے کہ دیویندر فڑنویس کے اس ٹویٹ کے بعد رکن پارلیمنٹ چھترپتی سمبھاجی بھوسلے نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'چھترپتی شاہو مہاراج کو 'سماجی کارکن' کہنے کے لیے دیویندر فڑنویس کو معافی مانگنی چایئے۔ کیونکہ اس سے چھترپتی شاہو مہاراج سے محبت کرنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.