قوالی، موسیقی، رقص، نوٹوں کو ہوا میں اڑانےکی یہ ویڈیو ان دنوں سوشل سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے۔ ای ٹی بھارت نے ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو ممبئی میں واقع حج ہاؤس کی اس مقدس عمارت کا ہے جہاں لبیک اللھم لبیک کی صدا گونجتی ہے۔ ویڈیو ممبئی کے حج ہاؤس میں ایک شادی کی تقریب کے دوران صوفی کلام کے منعقد پروگرام کی ہے، جہاں نوٹ اڑائی جا رہی ہے اور لوگ ناچ بھی رہے ہیں۔
اسلامک اسکالر لقمان ندوی کا کہنا ہے کہ 'اس ادارہ میں مسجد بھی ہے حج ہاؤس کی فلک شگاف عمارتوں پر قرآنی آیات بھی تحریر ہیں لیکن اب وہی حج ہاؤس کو کلب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حج ہاؤس میں ڈانس پروگرام کی باقاعدہ طور پر اجازت دی جائے تو اس میں تعجب یہ حیرت نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس کی باگ ڈور کس کے ہاتھوں میں ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین کو لیکر اس ہفتے ممبئی میں بی ایم سی کی تیاری ہوگی مکمل
ای ٹی وی نے حج ہاؤس کے سی ای او مقصود خان سے اس بارے میں بات کرنی چاہی لیکن انہوں کیمرے کے سامنے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اس بارے میں صرف یہی کہا کہ شادی کی تقریب میں صوفی کلام کے پروگرام کے لئے حج ہاؤس کا ہال کرایہ پر لیا گیا تھا۔ صوفی کلام پر البتہ کچھ لوگ جذبات میں آکر جھوم رہے تھے جبکہ حج ہاؤس میں ناچ گانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ایسی تقریبات کے لئے ہال فراہم کرتے ہیں۔