مہاراشٹر میں خوراک کے تحفظ اور عوامی فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ ایک نجی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرس ایسوسی ایشن کریڈائی (سی آر ای ڈی اے آئی) کی مدد سے جمع ڈوم میں شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کو توجہ میں رکھتے ہوئے 500 بستروں کو کوویڈ کیئر سینٹر بنایا جائےگا۔
ناسک میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر بھجبل نے کریڈائی کے حکام اور کارپوریشن کمشنر کے ساتھ اتوار کو میٹنگ کی، اس میٹنگ میں وزیر نے ٹھکر ڈو میں کریڈائی کے ذریعہ سے کوویڈ کیئر سینٹر میں بیڈ سمیت سبھی ضروری سہولیات کو مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔
کریڈائی صدر روی مہاجن نے کوویڈ کیئر سینٹر کےلیے سبھی قسم کے ضروری سہولیات میہا کرانے کی یقین دہائی کی ہے۔