ETV Bharat / city

کووڈ 19: ممبئی کی میئر کی نرس کے طور پر واپسی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 6:08 PM IST

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے نرس کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

mumbai mayor
mumbai mayor

پیڈنیکر، سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے نرس تھیں۔ انہوں نے کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی مدد کرنے کے لیے بی وائی ایل نائر اسپتال کی ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میئر پیڈنیکر نے قبل ازیں بتایا کہ گزشتہ 14 روز میں 231 زونز میں کووڈ 19 کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہونے کے بعد ان علاقوں کو کنٹینمینٹ زون کی فہرست باہر نکال دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 'کووڈ 19 کے 440 نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کووڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 8068 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 342 افراد کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 8068 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1076 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 342 افراد کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.