ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ کا حزب اختلاف کے رہنماوں کے ساتھ تبادلہ خیال - حزب اختلاف

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کر کے کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

chief minister
author img

By

Published : May 7, 2020, 8:41 PM IST

میٹنگ میں لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

مہاراشٹر ملک میں کووڈ 19 سے سنگین طور پر متاثر ریاستوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے۔

ریاست میں بدھ کو کورونا انفیکشن کے 1233 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 16758 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے علاوہ پونے اور تھانے ضلع کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہیں۔

ممبئی میں کورونا کے 10 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پونے اور تھانے میں بالترتیب 2000 اور 1404 معاملے سامنے آئے ہیں۔

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 14 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 سے 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 651 ہوگئی ہے۔

ریاست میں کورونا کے 3094 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک 190879 نمونوں کی کورونا جانچ کی گئی ہے جس میں سے 173838 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔

مرکزی حکومت کی رہنما ہدایات کے مطابق ریاست میں 1048 کنٹینمنٹ زون میں کلسٹر کنٹیمنٹ کام کا منصوبہ چلایا جا رہا ہے۔

مہاراشٹر میں اس وقت 211122 لوگوں کو گھروں میں ہی کوارنٹائن کیا گیا ہے جبکہ 13107 لوگوں کو مختلف مراکز میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.