پونے کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیشیل کے مطابق پونے میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد کی موت کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 99 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک ریاست میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10498 ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 459 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے شرح اموات 4.37 فیصد ہے۔
وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق کورونا وائرس کے اب تک 35043 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ان میں سے 8889 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 25007 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1147 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔