جنوبی ممبئی کے جمعہ اسٹریٹ بازار میں 11 بجے کے قریب آتشزدگی کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
بازار کے کھلے ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم زیادہ تھا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں پہنچنے میں دشواری پیش آئی لیکن فائر عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بہت کم وقت میں آتشزدگی پر قابو پا لیا۔
کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔