ETV Bharat / city

کووڈ 19: ممبئی میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال کی تعمیر - ممبئی

ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس علاقے میں چین کے ووہان شہر کی طرز پر ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ایک عارضی اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔

mumbai
mumbai
author img

By

Published : May 6, 2020, 8:34 PM IST

ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے ذریعہ بی کے سی کے ایک وسیع و عریض گراؤنڈ میں یہ اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ایم ایم آر ڈی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'اسپتال پر کام 28 اپریل سے شروع ہوا۔ یہ کووڈ 19 کے غیر تشویشناک مریضوں کو آئیسولیشن کی ایک بڑی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے طور پر دو ہفتوں میں تیار ہوجائے گا۔'

'یہ اسپتال، عام طور پر نمائشوں، سیاسی ریلیوں اور بڑی ثقافتی و سماجی تقریبات کے لیے استعمال ہونے والے گراؤنڈ پر تیار کیا جا رہا ہے۔'

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شنڈے نے (جو اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں) کل اس مقام اور کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔

شنڈے نے بعد میں کہا کہ '1000 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال ووہان (چین) میں بنائے گئے اسپتال کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے۔'

ایم ایم آر ڈی اے کمشنر آر اے راجیو تیاری، پورے مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں جو شہر میں ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے پیش نظر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا کام ہے۔

28 اپریل کو، جب کام شروع ہوا تو ایم ایم آر ڈی اے نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'بی کے سی نمائش گراؤنڈ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک آئیسولیشن اسپتال کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ مستقبل میں اگر ضرورت ہوئی تو اس میں 5000 بستروں کا اور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔'

واضح رہے کہ حال ہی میں ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا اور اس کام کا معائنہ کیا جسے ایم ایم آر ڈی اے، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے حوالے کرے گا۔

نئے اسپتال میں آکسیجن کی سہولیات، پیتھولوجیکل لیباریٹری، لانڈری، ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے کیبنز اور دیگر ضروریات موجود ہوں گی۔

کووڈ 19 ہلاکتوں اور معاملات کے معاملے میں ممبئی اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس نے شعبہ طب کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بڑی تشویش میں مبتلا کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.