ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ڈومبیولی کے ڈی سی ایچ سی اور سویب ٹیسٹنگ سینٹر کا آن لائن افتتاح کیا ہے، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ علاج سے متعلق تمام سہولیات عوام تک پہنچے یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے افتتاحی تقریب کے دوران ان لائن خطاب میں کہاکہ کورونا کے علاج سے متعلق تمام سہولیات عوام تک پہنچے یہی انکی اولین ترجیح ہے، کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں ہونے والے تشویشناک اضافہ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ درجہ کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی کورونا ٹریسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر انہوں زور دیتے ہوئے کہاکہ صرف بیڈ اور دواؤں سے متاثر مریضوں کی تعداد کم نہیں ہونے والی ہے، اس کے لیے جدید ترین سہولیات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کا فقدان نہ ہو اس بات کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے مریضوں میں خوف کے ماحول قائم نہ ہونے اس کے لیے قرنطینہ سینٹر میں ماہرین نفسیات کی تقرری کرنی ہوگی۔
انہوں نے واضح طور پر کہاکہ 90 فیصدی مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں کورونا متاثر مریضوں سے کہاکہ وہ گھبرائئں نہیں جو بھی ضرورت ہوگی اسے ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
مشرقی ڈومبیولی میں واقع پاٹی دار ہال کو کارپوریشن نے 5 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل 60 بیڈ کا آکسیجن سینٹر اور دس بیڈ سیمی آئی سی یو شروع کیا ہے، اس سینٹر کو کارپوریشن نے تمام تر جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔
اس موقع پر تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے، تھانے ضلع کلکٹر راجیش نارویکر، رکن پارلیمان ششی کانت شندے ،کلیان میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سوریہ ونشی، مئیر ونیتا رانے سمیت دیگر موجود تھے۔