ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے امتحانات اپریل کے وسط میں ہوں گے - مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ

حکومت مہاراشٹرنے موجودہ تعلیمی سال 21-2020 کے لئے ہائر سیکنڈری سرٹیفکٹ (ایچ ایس سی) اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکٹ (ایس ایس سی) کے بورڈ امتحانات اپریل کے وسط اورمئی کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Class X exams in Maharashtra will be held in mid-April
مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے امتحانات اپریل کے وسط میں ہوں گے
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:16 PM IST

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے اتوار کو ٹویٹر پر پیغام بھیج کر مطلع کیا کہ ایچ ایس سی کے امتحانات 15 اپریل کے بعد سے اور ایس ایس سی کے یکم مئی کے بعد شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت افسران سے پانچویں سے آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے امکانات پر مشورہ لے رہی ہے۔ اس پر جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن دسویں جماعت کے امتحانات فروری اور 12 ویں کے مارچ میں منعقد کرتا ہے لیکن اس سال کووڈ-19 کی بیماری کے سبب لاک ڈاون لگایا گیا جس کی وجہ سے ریاست کے اسکول اور کالج بند ہوئے اور گزشتہ دس ماہ سے طلباء آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

محترمہ گائیکواڈ کے اعلان کے بعد ممبئی پرنسپل ایسوسی ایشن(ایم پی اے) نے کہا ہے کہ امتحانات کو مزید آگے بڑھانا چاہیے تاکہ طالب علموں کو ان اہم امتحانات کی تیاری کے لیے مناسب موقع مل سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.