ETV Bharat / city

سِپلا کا کووڈ 19 کی روک تھام میں مدد کے لیے فنڈ کا اعلان - سِپلا

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع دوا سازی کی کمپنی سِپلا نے منگل کے روز کووڈ 19 کی مہلک وبا کی روک تھام میں حکومت کی مدد کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

cipla
cipla
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 4:53 PM IST

اس میں ملازمین کا تین کروڑ روپے کا رضاکارانہ طور پر دیا گیا عطیہ بھی شامل ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس پہل پر توجہ مرکوز کرے گی جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہو اور اس کا اثر ہو۔ یہ فی الحال عوامی صحت اداروں، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز، بری طرح سے متاثر مریضوں اور جو لوگ اس وبا کے بعد متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کر رہی ہے۔

سپلا نے کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ میں بھی 9 کروڑ ورپے کا عطیہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کے انتظامیہ کو بھی مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سپلا فاونڈیشن کے علاوہ سپلا کی سماجی ذمے داری کی یونٹ نے بھی کووڈ رسپانس پروگرامز کے لیے 4 کروڑ روپے وقف کیے ہیں جو پہلے ہی سے جاری ہیں۔

کمپنی نے ضروری چیزوں کی فراہمی بشمول دوائیں، پرسنل پروٹیکٹیو اکیوپمینٹ، سینیٹائزرز، ماسک، گلوز اور کھانے کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.