ETV Bharat / city

مالیگاؤں: تعلیمی اداروں میں بال بھارتی کے چیئرمین و اراکین کا استقبال

'بال بھارتی' کے چیئرمین خان نوید الحق نے کہا کہ'جب تک میں اردو بال بھارتی کا ذمہ دار ہوں تب تک اسلامی تعلیمات اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہونے نہیں دوں گا'۔

Chairman Bal Bharati Khan Naveed-ul-Haq, visit to the educational institution
مالیگاؤں: تعلیمی اداروں میں بال بھارتی کے چیئرمین و اراکین کا استقبال
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 6:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ایک معروف تعلیمی ادارہ مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں 'بال بھارتی' کے چیئرمین و اراکین کی آمد ہوئی۔ اس ضمن میں مالیگاؤں ہائی اسکول کے تمام ذمہ داران اساتذہ و اسٹاف یونٹس ممبران طلباء وطالبات کی جانب سے بال بھارتی کے چیئرمین و اراکین کا استقبال کیا گیا۔

Chairman Bal Bharati Khan Naveed-ul-Haq, visit to the educational institution
مالیگاؤں: تعلیمی اداروں میں بال بھارتی کے چیئرمین و اراکین کا استقبال

بال بھارتی کے چیئرمین خان نوید الحق نے طلباء و طالبات کے سامنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ' جب تک وہ اردو بال بھارتی میں ہیں تب تک اسلامی تعلیمات اور خلفائے راشدین و صحابہ کرام و صحابیات سے منسوب مضامین اردو بال بھارتی درسی کتب سے حذف نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی بال بھارتی میں اسلامی تعلیمات کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبول کئے جائیں گے'۔

بعدازاں مالیگاؤں ہائی اسکول کے اساتذہ طلباء و طالبات نے ان سے نئی تعلیمی پالیسی پر فکر انگریز سوالات بھی کیے۔ خان نوید الحق نے تمام سوالات کے مطمئن کن و مثبت جوابات دیئے اور بال بھارتی اردو پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے کا ہر ممکن تعاون کا تیقّن دیا۔

اس موقع پرانجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ (زری والا)، ڈاکٹر افتخار احمد انصاری، سراج دلار کے علاوہ سیکرٹری انجمن معین الطلباء، ہیڈ ماسٹر شیخ زبیر اور تمام اساتذہ و اسٹاف یونٹس کے ممبران طلباء وطالبات نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر تھے۔

مزید پڑھیں: راج ٹھاکرے کو ملی کورٹ سے ضمانت

تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا رسم شکریہ کے ساتھ زائد حسین نے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.