ETV Bharat / city

وادھون برادرز کی سی بی آئی حراست میں توسیع - وادھون برادرز

ممبئی میں اسپیشل کورٹ نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کیس میں گرفتار ڈی ایچ ایل کے پروموٹرز کپل اور دھیرج وادھون کی سی بی ۤآئی حراست میں یکم مئی تک توسیع کر دی ہے۔

court
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 9:53 PM IST

قبل ازیں اسپیشل کورٹ نے وادھون برادرز کو 29 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

وادھون برادرز، دیوان ہاوسنگ فائنانس لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) اور یس بینک کے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کیس کے ملزم ہیں۔

سی بی آئی نے ان کی قرنطینہ مدت کے ختم ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی پولیس نے وادھون فیملی کے تقریباً 23 اراکین کو قرنطینہ میں بھیج دیا تھا۔ وادھون فیملی کے اراکین نے لاک ڈاون کے دوران مہابلیشور سے کھنڈالا کے درمیان سفر کیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا تھا۔

ڈی ایچ ایف ایل پروموٹرز کپل اور دھیرج وادھون، گزشتہ مہینے ای ڈی کے روبرو یس بینک پروموٹر رانا کپور کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.