ETV Bharat / city

'بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کو سرکاری ملازمتوں میں شامل کیا جائے'

رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکار بی یو ایم ایس کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کو سرکاری ملازمتوں میں شامل نہیں کرتی۔

مفتی اسماعیل سے خاص بات چیت
مفتی اسماعیل سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 8:58 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے داراحکومت ممبئی میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکار مسلم ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی اور تعصب برت رہی ہے۔

بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کو سرکاری ملازمتوں میں شامل کیا جائے

انہوں نے کہا کہ سرکار ان کے ساتھ ایسا اس لیے کررہی ہے کیونکہ یہ یونانی مسلم ڈاکٹر بی یو ایم ایس اردو زبان سے پڑھ کر ڈاکٹر بنتے ہیں اس لیے سرکار انہیں ملازمتوں سے محروم کرتی ہے۔

آیوش کے منترالیہ نے یونانی اور آیوویدک ڈاکٹرز کو سرکاری ملازمتوں میں حصہ داری رکھی ہے لیکن سرکار بی یو ایم ایس کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے 'میرا مطالبہ ہے کہ یونانی ڈاکٹرز کو بھی سرکاری ملازمتوں میں شامل کیا جائے'۔

مفتی اسماعیل سے خاص بات چیت
مفتی اسماعیل سے خاص بات چیت

مفتی اسماعیل نے کہا کہ بجٹ میں مالیگاؤں صنعت کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں انڈسٹری پر بہت برا اثرا پڑا ہے۔

بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کے تعلق سے مفتی اسماعیل نے کہا کہ جس طرح سے دوسرے زمرے بی ایچ ایم ایس و دیگر ڈاکٹرز کو سرکار ی ملازمت میں بھی حصہ داری دی جاتی ہے اسی نہج پر بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کو بھی سرکاری ملازمت میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بی یو ایم ایس ڈاکٹرز نے کورونا وبا میں بہتر خدمات انجام دی ہے اس کے ساتھ ہی ایمبولینس سمیت تمام طبی شعبہ میں ڈاکٹرز سے اعزازی خدمات حاصل کی جاتی ہے لیکن سرکاری ملازمت میں انہیں حصہ داری نہیں دی جاتی جو سراسر مسلم ڈاکٹرز سے نا انصافی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.